کاٹھمنڈو25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیپال میں ایک ماؤ نواز گروپ کی طرف سے ہڑتال کی کال پر آج کئی علاقوں میں روزمرہ زندگی بری طرح مفلوج ہے۔یونائیٹڈ ماؤسٹ پارٹی سے الگ ہو جانے والے ایک گروپ نے جنوبی نیپال کے ضلع سارلاہی میں واقع کچی آبادیوں میں پولیس کارروائی کے خلاف اس ہڑتال کی کال دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ آج دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس ہڑتال پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کرنے والے اسّی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ کئی مقامات پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔